Posts

Showing posts from April, 2022

موجودہ دور میں باندیوں اور لونڈیوں کا تصور

باندی سے اس کے آقا کے لیے جنسی خواہش پوری کرنا جائز ہے ،قرآن کریم کی آیات  اوراحادیث سے بھی صراحت کے ساتھ اس کاجواز ثابت  ہے، مگرباندیوں اور لونڈیوں  سے مرادکیا ہے اسے سمجھ لینا چاہیے، باندیوں سے مراد وہ  آزاد عورتیں  نہیں  ہیں  جن کوعیاش طبقہ نے بطورِ داشتہ رکھا ہو، اور آزاد عورتیں جن کی خریدوفروخت  ہوتی  ہے، وہ بھی اس سے مراد نہیں ہیں، اورجس طبقے کو زورآور اورجابر طبقہ نے محض طاقت اورقوت  کے بل بوتے پرغلامی کی زنجیروں میں جکڑرکھا ہووہ بھی مراد نہیں ہے۔ باندیوں سے مراد شرعی باندیا ں ہیں، اور شرعاً باندیوں سے مراد وہ غیر مسلم عورتیں ہیں جو جہاد کے بعد غنیمت  میں حاصل ہوگئی ہوں، (پھر خواہ گرفتاری کے بعد وہ اسلام قبول کرلیں تو بھی باندی رہ سکتی ہیں، لیکن پہلے سے مسلمان ہوں تو انہیں گرفتار کرکے باندی بنانا جائز نہیں ہے) ان گرفتار عورتوں کو یا تو مفت میں رہاکردیا جاتا ہے یا معاوضہ لے کر چھوڑدیا جاتا ہے یا ان کے بدلے مسلمان قیدیوں کو دشمن کی قید سے چھڑادیا جاتا ہے، لیکن اگرانہیں احسان کے طورپر آزاد کردینا ملکی مصلحت...